۵ آذر ۱۴۰۳ |۲۳ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 25, 2024
پاکستان سنی تحریک

حوزہ/ سربراہ پی ایس ٹی ثروت اعجاز قادری نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ مغرب میں آزادی اظہار رائے کو مذاہب میں ٹکراؤ کیلئے استعمال کیا جاتا ہے، میکرون کا نظریہ نازیوں والا ہے، جو اسلام دشمنی پر مبنی ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، پاکستان سنی تحریک کے سربراہ محمد ثروت اعجاز قادری کہا ہے کہ فرانس کے سفیر کو ناپسندیدہ قرار دیکر ملک بدر کیا جائے، پاکستان کے عوام توہین آمیز خاکوں کی سرپرستی کرنیوالے میکرون کی اسلام دشمن پالیسیوں کی مذمت اور حکومت سے مطالبہ کر رہے ہیں کہ فرانس سے سفارتی تعلقات ختم کئے جائیں۔

اپنے ایک بیان میں ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ مغرب میں آزادی اظہار رائے کو مذاہب میں ٹکراؤ کیلئے استعمال کیا جاتا ہے، میکرون کا نظریہ نازیوں والا ہے، جو اسلام دشمنی پر مبنی ہے۔

انہوں نے کہا کہ آزادی اظہار کی بنیاد جھوٹی اور خودساختہ ہے، فرانس کی خواتین اپنے مذہب کے لحاظ سے لباس پہنتی ہیں اور مسلم خواتین کو حجاب پہننے پر جرمانہ عائد کیا جاتا ہے، کیا یہ مسلمانوں کے ساتھ امتیازی سلوک نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ اسلام کی سربلندی اور ملک کی سلامتی کیلئے تن من دھن قربان کر دیں گے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .